erozgaar.Pk |
آپ کا ہنر آپ کی تعلیم سے زیادہ اہم ہے. تعلیم اور ہنر دونوں ایک ساتھ ہوں تو کامیابی کی ضمانت ہے.آج ہنر کی ہیئت و ساخت میں بے شمار تبدیلیاں آچکی ہیں.دنیا کےطور طریقے اور تقاضے بدل چکے ہیں.
صرف محض ایک کاغذ کی ڈگری سے زندہ معاشرے میں گزر بسر کرنا محال ہے. اس لئے جدید سکلز کا سیکھنا بےحد ضروری ہے. جدید سکلز سیکھنے کے لیے تعلیم بھی بہت ضروری ہے. بغیر تعلیم اور نالج کے جدید سکلز سیکھنا بھی ممکن نہیں. صنعنتی انقلاب کے بعد دنیا کا رخ تبدیل ہوچکا ہے. اور اب دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے. بزنس اور روزگار کے بہت سے ذرائع آن لائن ہوچکے ہیں. دنیا سمٹ ہر وقت آپ کے ہاتھ میں ہونے والے ٹچ سکرین موبائل میں سما چکی ہے شوشل میڈیا ویب سائٹس نے فاصلے مٹادیے ہیں.آن لائن قرآنک ٹیچنگ کی سب سے بڑا مرکز پاکستان ہے. ایسے میں پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں آن لائن کمانے کی ٹریننگ کا آغاز یقینا مفید تر اور قابل تعریف ہے.
اس معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئرکریں تاکہ آپ کے شیئر کرنے سے پاکستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو. جزاک اللہ
No comments:
Post a Comment