Tuesday, March 10, 2020

کیا آپ کا بجلی کا بل زیادہ آتا ہے.... چند گھریلو طریقے جن سے بجلی کے بل کو کم کیا جا سکتا ہے...

کیا آپ کا بجلی کا بل زیادہ آتا ہے....  چند گھریلو طریقے جن سے بجلی کے بل کو کم کیا جا سکتا ہے...

How to reduce electricity bill

بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور ہماری بجلی کی ضروریات بھی  بڑھتی جا رہی ہیں. اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر گھر میں ٹیلی ویژن, ایئرکنڈیشنر, پرسنل کمپیوٹر, نیٹ, سیل فون, فریج, ups اور دیگر بجلی سے چلنے والی چیزیں موجود ہیں. 
پر  بجلی کے بلوں میں اضافہ بھی ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے اس لئے آج ہم آپ کو بل کو کم کرنے کے  بہت سے کارآمد گھریلو طریقےبتائیں گے, 

  •  آپ LED لائٹس کا استعمال کریں کیونکہ یہ جلتا بھی زیادہ ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس سے 75 فیصد بجلی بھی کم استعمال ہوتی ہے.
  • ہر قسم کی موبائل ڈیوائس, Ups یا دیگر چارجنگ اشیاء کو چارج کرنے کے بعد چارجرز کو پلگ سے نکال دیں.
  • الیکٹرانک آلات کا غیر ضروری استعمال مت کریں.
  • کپڑے دھونے والی مشین کا استعمال دیکھ بھال کر کریں, جب کپڑے نکال لیں واشنگ مشین سے تو اس کو بند کر دیں.
  • ٹیلی ویژن یا LED کو دیکھنے کے بعد اس کا بٹن بند کردیں, اس سے بجلی ضائع ہوتی ہے.
  • ٹینکی میں پانی بھرنے کے بعد فوری موٹر بند کردیں نہ پانی ضائع ہوگا اور نہ ہی بجلی.
  •  بلا ضرورت  ایئرکنڈیشنر نہ چلائیں بلکہ رات کے وقت ہی چلائیں.
  • الیکٹریکل ڈیوائسز کی بیٹریاں پرانی ہوجائے تو ان کو تبدیل کریں, کیونکہ پرانی والی بیٹریاں چارج ہونے میں زیادہ وقت لینا شروع کردیتی ہیں.
  •  اگر آپ کے گھر میں وائرنگ خراب یا پرانے تاروں سے ہوئی ہیں تو اس کو ایک دفعہ  تبدیل کرلیں تاکہ ہر ماہ کے اضافی بجلی کے بل آپ کو پریشان نہ کریں.

ہمیں پوری امید ہے ہے کہ یہ تمام احتیاطی تدابیر آپ کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے میں بے حد مددگار ثابت ہوگی.

No comments:

Post a Comment