Saturday, March 28, 2020

کورونا موبائل یونٹس سے گھر گھر سکریننگ کا عمل شروع، لاہوریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

کورونا موبائل یونٹس سے گھر گھر سکریننگ کا عمل شروع، لاہوریوں کیلئے بڑی خبرآگئی


لاہورابتدائی طور پر 9 گاڑیاں شاہراہوں پر موجود
ہوں گی تعداد بڑھا کر 16 کی جائے گی موبائل یونٹس محکمہ بہبود آبادی کی گاڑیوں میں بنائے گئے ہیں انچارج موبائل یونٹ ڈاکٹر فرزانہ کا کہنا ہے کہ سکریننگ تھرمل گنز سے کی جائے گی  کوئی شہری مشتبہ پایا گیا تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے گی


تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور نے محکمہ ہیلتھ اور بہبود آبادی کی مدد سے شہریوں کی گھر گھر سکریننگ کیلئے 9 موبائل یونٹس چلا دئیے ہیں موبائل یونٹس کی 9 گاڑیاں شہر کی شاہراہوں پر موجود ہوں گی جن پر تعینات محکمہ صحت کے اہلکار گلی محلوں اور گھر گھر جا کر شہریوں کی سکریننگ کرینگے


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا کہنا ہے مجموعی طور پر 16 موبائل یونٹ کام کریں گے چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر سکریننگ کریں گی ایڈیشنل سیکرٹری بہبود آبادی احمد شعیب کا کہنا ہے موبائل سروس یونٹس مکمل طور پر فعال ہیں  انچارج موبائل یونٹس ڈاکٹر فرزانہ نے کہا شہریوں کی سکریننگ تھرمل گنز سے کی جائے گی اگر کوئی شہری کورونا وائرس میں مشتبہ پایا گیا تو فوری ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے گی


ابتدائی طور پر 9 بعد میں گاڑیوں کی تعداد 16 کر دی جائے گی سٹرکوں پر موجود شہریوں کی بھی سکریننگ کی جائے گی سکریننگ سے کورونا کی بروقت تشخیص ممکن ہو گی 16 موبائل یونٹس محکمہ بہبود آبادی کی گاڑیوں میں بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا شہری گھروں میں ہی محفوظ رہ سکتے ہیں
، 

Monday, March 16, 2020

قد بڑھانے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ



قد بڑھانے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ




فری سٹائل میں تیرنا جسم کو ہلکا پھلکا اور ذہنی دباؤ سے آزاد کرتا ہے جوکہ قد کو بڑھنے نہیں دیتا۔ ہفتے میں کم از کم تین مرتبہ ضرور تیراکی کریں. 


 ناشتہ میں ساگودانہ کی کھیر صحت اور قد بڑھانے میں بہت مُفید ہے.


ایک کپ دودھ میں چُٹکی ہلدی ملاکے رات کو سونے سے پہلے پیئیں.


آدھا کلو اُبلا اور میش کیا ہوا کدو یا لوکی لیں اُس میں دو چائے کے چمچ شہد اور ایک ٹکڑا مصری کا ڈالیں اِسے ناشتے میں کھائیں.


روزانہ دن میں دو دفعہ ایک ایک چمچ سیرپ لیں جس میں لیسن موجود ہو.


ایسی خوراک لیں جس میں وٹامن کیلشیم فائبر اور بروٹین زیادہ مقدار میں ہو.

Wednesday, March 11, 2020

ایف-16 گرکرتباہ


F16 Crashed 


 ایف-16 گرکرتباہ

اسلام آباد میں 23 مارچ  پریڈ کی ریہرسل  کے دوران ایف 16 طیارہ گرکرتباہ ہوگیا.  پائلٹ ونگ 
کمانڈر اکرم شہید


Tuesday, March 10, 2020

کیا آپ کا بجلی کا بل زیادہ آتا ہے.... چند گھریلو طریقے جن سے بجلی کے بل کو کم کیا جا سکتا ہے...

کیا آپ کا بجلی کا بل زیادہ آتا ہے....  چند گھریلو طریقے جن سے بجلی کے بل کو کم کیا جا سکتا ہے...

How to reduce electricity bill

بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور ہماری بجلی کی ضروریات بھی  بڑھتی جا رہی ہیں. اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر گھر میں ٹیلی ویژن, ایئرکنڈیشنر, پرسنل کمپیوٹر, نیٹ, سیل فون, فریج, ups اور دیگر بجلی سے چلنے والی چیزیں موجود ہیں. 
پر  بجلی کے بلوں میں اضافہ بھی ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے اس لئے آج ہم آپ کو بل کو کم کرنے کے  بہت سے کارآمد گھریلو طریقےبتائیں گے, 

  •  آپ LED لائٹس کا استعمال کریں کیونکہ یہ جلتا بھی زیادہ ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس سے 75 فیصد بجلی بھی کم استعمال ہوتی ہے.
  • ہر قسم کی موبائل ڈیوائس, Ups یا دیگر چارجنگ اشیاء کو چارج کرنے کے بعد چارجرز کو پلگ سے نکال دیں.
  • الیکٹرانک آلات کا غیر ضروری استعمال مت کریں.
  • کپڑے دھونے والی مشین کا استعمال دیکھ بھال کر کریں, جب کپڑے نکال لیں واشنگ مشین سے تو اس کو بند کر دیں.
  • ٹیلی ویژن یا LED کو دیکھنے کے بعد اس کا بٹن بند کردیں, اس سے بجلی ضائع ہوتی ہے.
  • ٹینکی میں پانی بھرنے کے بعد فوری موٹر بند کردیں نہ پانی ضائع ہوگا اور نہ ہی بجلی.
  •  بلا ضرورت  ایئرکنڈیشنر نہ چلائیں بلکہ رات کے وقت ہی چلائیں.
  • الیکٹریکل ڈیوائسز کی بیٹریاں پرانی ہوجائے تو ان کو تبدیل کریں, کیونکہ پرانی والی بیٹریاں چارج ہونے میں زیادہ وقت لینا شروع کردیتی ہیں.
  •  اگر آپ کے گھر میں وائرنگ خراب یا پرانے تاروں سے ہوئی ہیں تو اس کو ایک دفعہ  تبدیل کرلیں تاکہ ہر ماہ کے اضافی بجلی کے بل آپ کو پریشان نہ کریں.

ہمیں پوری امید ہے ہے کہ یہ تمام احتیاطی تدابیر آپ کے بجلی کے بلوں میں کمی لانے میں بے حد مددگار ثابت ہوگی.

Friday, March 6, 2020

کنگ آف کامیڈی امان اللہ خان صاحب انتقال کرگئے,وزیر اعظم کا دکھ کا اظہار

Aman ullah khan died


کنگ آف کامیڈیامان اللہ خان صاحب  انتقال کرگئے,وزیر اعظم کا دکھ کا اظہار


لاہو ر کنگ آف کامیڈی امان اللہ خان صاحب انتقال
کرگئے دنیا کو اپنی جگتوں سے ہنسانے والے کامیڈین امان اللہ خان صاحب انتقال کرگئے وہ گردوں اور پھیپھڑوں کی مرض میں مبتلا تھے وزیر اعظم عمران خان نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی ہے. 
دیگرتفصیلات کے مطابق امان اللہ خان صاحب گذشتہ ایک ہفتے سے بحریہ ٹان لاہور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے. وہ گردوں اور پھیپھڑوں کی مرض میں مبتلا   تھے انہوں نے ستر سال کی عمر پائی ہے.


کامیڈی کی دنیا میں اپنا خاص مقام رکھنے والے امان اللہ خان کو چند ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ ICU منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی.


صوبہ پنجاب کی دھرتی میں آنکھ کھولنے والے امان اللہ کو خدا نے فن کی نعمت سے ایسا نوازا تھا کہ کم عمری سے صلاحیتوں کا جادو جگانا شروع کر دیا تھا. امان اللہ خان صاحب نے پاکستانی تھیٹر کو منفرد مقام بخشا اور کئی دہائیوں تک تھیٹر کے اسٹیج پر راج کیا کر دیا تھا.


 یہی وجہ تھی کہ دنیا بھر میں امان اللہ کے فن کی دھوم مچی اور اپنی لائیو پرفارمنسز کے ذریعے خوب داد سمیٹتے تھے. فنی خدمات کے اعتراف میں امان اللہ کو سن 2018 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا.


وزیر اعظم عمران خان نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی ہے. وزیر اعظم عمران خان نے کہا مرحوم امان اللہ اسٹیج  مزاحیہ اداکاری اور ڈرامہ انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے. 


  خدا ان کے درجات کو بلند فرمائے آمین...

Thursday, March 5, 2020

بھارت کی خاتون رکن اسمبلی نے ناول کرونا وائرس کا غلیظ ترین علاج دریافت کرلیا


Corona virus 


بھارت کی خاتون رکن اسمبلی نے ناول کرونا وائرس کا غلیظ ترین علاج دریافت کرلیا


گائے کے گوبر اور پیشاب کو ناول کرونا وائرس کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے. بھارت کے شہر گجرات کے ایک ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے جسم پر گائے کا گوبر لگایا جاتا ہے. گائے کے پیشاب سے بنی ادویات پلائی جاتی ہے. خاتون رہنما بی جے پی کا ایسا کہنا ہے.

آسام انڈین رکن اسمبلی اور رکن  بھارتی جنتا پارٹی نے ناول کرونا وائرس کا غلیظ ترین علاج پیش کر دیا. گائے کے پیشاب اور گوبر کو ناول کرونا وائرس کا علاج قراردیدیا ہے. دیگرتفصیلات کے مطابق ان حالات میں جب سپر پاور امریکہ سمیت پوری دنیا ناول کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے میں مصروف ہیں. اور جانوروں پر مختلف تجزبات کئے جا ر ہے ہیں.

ان حالات میں جب مختلف قسم کی ادویات تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. اسی دوران بھارتی رکن اسمبلی اور بی جے پی کے کارکن سمن ہری پریا نے کہا ہے کہ گائے کے پیشاب اور گوبر کو ناول کرونا وائرس کے علاج کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے. سمن ہری پریا نے مضحکہ خیز خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ گائے ہمارا اثاثہ ہے اس کے پیشاب اور گوبر سے ہم کینسر جیسی بیماری کی ادویات بنائیں بنا رہے ہیں. 

  اس پرمزید بات کرتے ہوئے بی جے پی کی رکن اسمبلی نے مزید یہ کہا کہ بھارت میں ایک ایسا ہسپتال موجود ہے جہاں کینسر کے مریضوں کو گائے کے ساتھ رکھا جاتا ہے. مریضوں کے جسم پر گائے کا گوبر لگایا جاتا ہے. اور ساتھ ہی ساتھ گائے اور پیشاب کی بنی دوائیاں مریضوں کو کھلائی جاتی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل ہندومہاسبھا کے صدر سے بھی گائے کے پیشاب سےناول کرونا وائرس کے علاج کی عجیب و غریب منطق پیش جا چکی ہے.

ہندومہاسبھا کے صدر نے کہا ہے کہ پوری دنیا ناول کرونا وائرس سے خوف زدہ ہے انہیں ضرورت ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے گائے کا پیشاب استعمال کریں ۔ سوامی چکرپانی نے عجیب مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے. اس کا علاج گائے کے گوبر اور پیشاب میں ہے۔ سوامی چکر پانی نے کہا متاثرہ افراد کو چاہیے کہ وہ یگنی پوجہ کی طرح کی تقریب کا اہتمام کریں.

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں انہیں حفاظت کیلئے گائے کے گوبر اور پیشاب کو اپنے جسم پر ملنا چاہیے. اس طرح سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے بہت ہی جلد ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے اس عمل سے گزرہ جائے گا. واضح رہے ناول کرونا وائرس چین سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے.

  اگر آپ کو یہ آرٹیکل پڑھ کر ہنسی آرہی ہے تو پلیز شیئر کریں...........

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

Wednesday, March 4, 2020

خلیل الرحمن قمر کو ایسا بولنے ہی کیوں دیا جاتا ہے؟


Neo News

پاکستانی ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز کے دوران مہمانوں کے بیچ

گرما گرمی عام سی بات ہے لیکن گذشتہ روز نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر اور انسانی حقوق کی کارکن ماروی سرمد کے درمیان لفظی جنگ سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن رہی ہے۔

گزشتہ روز یہ واقعہ نیو نیوز کے ایک پروگرام میں پیش آیا جس میں عورت مارچ کے حق اور مخالفت میں دلائل دیے جا رہے تھے۔  واضح رہے ملک کے بیشتر شہروں میں 8 مارچ کو خواتین نے عورت مارچ کے نام سے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
   
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے خلیل الرحمن قمر کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے نفرت انگیز الفاظ کے استعمال پر  مذمت کی ہےاور بہت سے لوگ ان کے حق میں بات کر رہے ہیں. جبکہ بعض لوگ چینل کی انتظامیہ اور اینگر پرسن پر کچھ نہ کرنے پر تنقید کر رہے ہیں.


شو میں ہوا کیا


نجی ٹی وی چینل کے اس ٹاک شو میں نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر اور انسانی حقوق کی کارکن ماروی سرمد کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کے سینیٹر مولانا فیض محمد بھی موجود تھے۔
  
اصل بات اس وقت بگڑی جب عورت مارچ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ اگر عدالت نے میرا جسم میری مرضی جیسے غلیظ اور گھٹیا نعروں پر پابندی لگا دی ہے تو جب میں ماروی سرمد صاحبہ کو یہ جملہ بولتے سنتا ہوں تو میرا دل ہلتا ہے۔

ایسے میں ماروی سرمد نے اس نعرے کو بار بار دہرا دیا میرا جسم میری مرضی جس سے خلیل الرحمن قمر مشتعل ہو گئے اور سخت لہجے میں انھیں خاموش رہنے اور اپنی باری پر بولنے کو  کہنے لگے.

یہ سلسلہ تقریباً دو سے تین منٹ تک جاری رہا جس میں خلیل الرحمن قمر کی جانب سے نازیبا جملوں کا استعمال بھی ہوا جن کا ذکر  ہم یہاں نہیں کر سکتے۔

اس شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے میرا جسم میری مرضی خلیل الرحمن قمر اور عورت مارچ ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔

یہ پروگرام نجی ٹی وی چینل نیو نیوز پر نشر ہوا تھا اور اس کے ڈائریکٹر اور صحافی نصراللہ ملک نے ماروی سرمد سے گذشتہ رات رونما ہونے والے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ  بطور سربراہ نیو نیوز میں انتہائی معذرت خواہ ہوں اور اس حوالے سے سخت کارروائی کی جائے گی۔