Thursday, March 5, 2020

بھارت کی خاتون رکن اسمبلی نے ناول کرونا وائرس کا غلیظ ترین علاج دریافت کرلیا


Corona virus 


بھارت کی خاتون رکن اسمبلی نے ناول کرونا وائرس کا غلیظ ترین علاج دریافت کرلیا


گائے کے گوبر اور پیشاب کو ناول کرونا وائرس کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے. بھارت کے شہر گجرات کے ایک ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے جسم پر گائے کا گوبر لگایا جاتا ہے. گائے کے پیشاب سے بنی ادویات پلائی جاتی ہے. خاتون رہنما بی جے پی کا ایسا کہنا ہے.

آسام انڈین رکن اسمبلی اور رکن  بھارتی جنتا پارٹی نے ناول کرونا وائرس کا غلیظ ترین علاج پیش کر دیا. گائے کے پیشاب اور گوبر کو ناول کرونا وائرس کا علاج قراردیدیا ہے. دیگرتفصیلات کے مطابق ان حالات میں جب سپر پاور امریکہ سمیت پوری دنیا ناول کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے میں مصروف ہیں. اور جانوروں پر مختلف تجزبات کئے جا ر ہے ہیں.

ان حالات میں جب مختلف قسم کی ادویات تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. اسی دوران بھارتی رکن اسمبلی اور بی جے پی کے کارکن سمن ہری پریا نے کہا ہے کہ گائے کے پیشاب اور گوبر کو ناول کرونا وائرس کے علاج کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے. سمن ہری پریا نے مضحکہ خیز خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ گائے ہمارا اثاثہ ہے اس کے پیشاب اور گوبر سے ہم کینسر جیسی بیماری کی ادویات بنائیں بنا رہے ہیں. 

  اس پرمزید بات کرتے ہوئے بی جے پی کی رکن اسمبلی نے مزید یہ کہا کہ بھارت میں ایک ایسا ہسپتال موجود ہے جہاں کینسر کے مریضوں کو گائے کے ساتھ رکھا جاتا ہے. مریضوں کے جسم پر گائے کا گوبر لگایا جاتا ہے. اور ساتھ ہی ساتھ گائے اور پیشاب کی بنی دوائیاں مریضوں کو کھلائی جاتی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل ہندومہاسبھا کے صدر سے بھی گائے کے پیشاب سےناول کرونا وائرس کے علاج کی عجیب و غریب منطق پیش جا چکی ہے.

ہندومہاسبھا کے صدر نے کہا ہے کہ پوری دنیا ناول کرونا وائرس سے خوف زدہ ہے انہیں ضرورت ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے گائے کا پیشاب استعمال کریں ۔ سوامی چکرپانی نے عجیب مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے. اس کا علاج گائے کے گوبر اور پیشاب میں ہے۔ سوامی چکر پانی نے کہا متاثرہ افراد کو چاہیے کہ وہ یگنی پوجہ کی طرح کی تقریب کا اہتمام کریں.

ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں انہیں حفاظت کیلئے گائے کے گوبر اور پیشاب کو اپنے جسم پر ملنا چاہیے. اس طرح سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے بہت ہی جلد ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے اس عمل سے گزرہ جائے گا. واضح رہے ناول کرونا وائرس چین سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے.

  اگر آپ کو یہ آرٹیکل پڑھ کر ہنسی آرہی ہے تو پلیز شیئر کریں...........

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

No comments:

Post a Comment