Wednesday, February 19, 2020

مہاتیر محمد نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے

Mahtir Muhammad

مہاتیر محمد نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا
اعلان کردیاہے


نومبر 2020 میں ایشیاء پیسیفک تعاون اجلاس میں استعفیٰ دے دوں گا ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا یہ کہنا ہے


کوالالپمور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے دیگر تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2020 میں مستعفی ہو جائیں گے ان کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک تعاون اجلاس میں استعفیٰ دے دوں گا نجی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابراہیم کے مشورہ سے کیا ہے


مہاتیر محمد نے کہا کہ مستعفی ہونے کا میرا یہ فیصلہ پرانا ہے جس کا پہلے بھی تذکرہ کر چکا ہوں یہ بات بھی قابل غور رہے مہاتیر محمد کی ہراپان جماعت پارٹی2018 میں برسر اقتدار آئی تھی  جس کے بعد انہوں نے انور ابراہیم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ انہیں سونپیں گے۔


تاہم ابھی تک کسی قسم کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا تھا. ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکمران اتحادی جو بھی فیصلہ کریں نومبر میں مستعفی ہو جاؤں گا


یاد رہے ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی جماعت نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی. واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے حال ہی مٰیں ملائیشیا کا دورہ کیا. پاکستان اور ملائیشیاء کئے درمیان سوشل سیکیورٹی کا معاہدہ بھی ہوا. جس کے بعد ملائیشیاء میں موجود پاکستانیوں کو وہ تمام سہولیات دی جائیں گی جو ملائیشیاء اپنے شہریوں کو فراہم کرتا ہے. 


اسی موضوع پر خبر دیتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیاء کا دورہ پاکستان کے لئے ایک کامیاب دورہ ثابت ہوا ہے. تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان سوشل سیکیورٹی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے بعد ملائیشیاء میں مقیم 82 ہزار پاکستانیو ں کو وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جو ملائیشیاء کے شہریوں کو دی جاتی ہیں۔تمام پاکستانیوں کی نیشنل سیکیورٹی میں رجسٹریشن ہو گی جس کے بعد انہیں ایک سرکاری نمبر دیاجائے گا. تاہم اب مہاتیر محمد نے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔



For more information Click Here

No comments:

Post a Comment